Monday, 19 April 2021

گزشتہ صدی کاش الٹی گھمائیں

 گزشتہ صدی کاش اُلٹی گھُمائیں

کہ اجداد بچوں سے اپنے ملائیں

چلو یوم اُلفت کے موقع پہ ہم سب

غریبوں کو راشن کے تحفے پہنچائیں

کہ آمد کے ان کی سبھی منتظر ہیں

جو پہنچے خبر پھر ہی گھر کو سجائیں

ہماری بلا سے وہ خاموش بیٹھیں

کہا ہے اُنہیں کس نے ہم کو سراہیں

ہمیں اپنی عزت پیاری بہت ہے

وہ کردار اپنا بھلے ہی گِرائیں

انہیں تو ہمیشہ رہی جلد بازی

نہیں بات سننی تو بے شک وہ جائیں


ثمرین افتخار

No comments:

Post a Comment