Monday, 24 May 2021

رائیگانی کا عارضہ ہے مجھے

 رائیگانی کا عارضہ ہے مجھے

زندگی ایک حادثہ ہے مجھے

اس خرابے سے کب گِلہ ہے مجھے

اپنا ہونا ہی مسئلہ ہے مجھے

ضمنی کردار ہوں کہانی کا

اپنی تقدیر کا پتا ہے مجھے

رات بھر نیند کے دریچے سے

خواب اندر سے دیکھتا ہے مجھے

کتنے چہرے اُٹھائے پھرتا ہوں

آئینہ پھر بھی جانتا ہے مجھے

اک خوشی سُود پر ملی تھی کہیں

اس کا قرضہ اُتارنا ہے مجھے

یوں ہی خاموش میں نہیں بیٹھا

شور اندر کا ٹوکتا ہے مجھے


اسحاق وردگ

شہر میں گاؤں کے پرندے

No comments:

Post a Comment