Thursday, 25 November 2021

اے گل خزاں کا وقت بھی کچھ تو شمار کر

 اے گل خزاں کا وقت بھی کچھ تو شمار کر

پھر اس کے بعد شوق سے فکرِ بہار کر

دریائے عشق کا بڑا الٹا مزاج ہے

پہلے تو سیکھ ڈوبنا پھر اس کو پار کر

صحرا نواز ہے تِرا محسن تو کیا ہوا

اے دل تو تشنگی کو ذرا ہوشیار کر

مفلس ہوا غریب ہوا، قیس ہو گیا

چرچے ضرور ہوں گے تِرے انتظار کر

تجدید فکر کی بھی ضروری ہے اس لیے

پہلے جو ہو چکا ہے اسے بار بار کر

اب وقت جا چکا ہے دوا کام کی نہیں

کس نے کہا مرض پہ میاں اعتبار کر

شاہد مجھے فراق سے انکار تو نہیں

میں نے تو بس کہا ہے ذرا اختصار کر


شاہد عباس

No comments:

Post a Comment