رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
پوچھنا کیا ہے کیوں وہ آیا تھا
باغ میں تتلیوں نے لایا تھا
رات شعلہ تھی آب پر چمکی
آنکھ میں دیر تک اجالا تھا
میں نے شیشے کو چھو لیا تھا بس
کانپنے کیوں لگا جو اپنا تھا
چاندنی رو پڑی تھی جانے کیوں
قصہ دل بھی نہیں سنایا تھا
مشتاق مہدی
No comments:
Post a Comment