Friday, 26 November 2021

احساس بن کے مجھ میں اترنے لگی ہے شام

 احساس بن کے مجھ میں اترنے لگی ہے شام

تم آ گئے ہو جب سے سنورنے لگی ہے شام

جب سے سنا ہے وصل کی ساعت قریب ہے

سینے میں آس بن کے دھڑکنے لگی ہے شام

گزرے تھے روز و شب جو رہِ التفات میں

پھر اس کو کو یاد کر کے مچلنے لگی ہے شام

منسوب جب سے ہو گیا تُو میرے نام سے

ہو کر مگن خوشی سے تھرکنے لگی ہے شام

فرقت میں ان کی صبح بہت بے قرار تھا

آئے جو وہ قریب، مہکنے لگی ہے شام

دیکھا ہے جب سے آپ کے حسن و جمال کو

ساغر کی طرح روز چھلکنے لگی ہے شام

مدت کے بعد جب کہ اسے دیکھا ہے حلیم

پھر سے الم میں میری تڑپنے لگی ہے شام


عبدالحلیم گونڈوی

No comments:

Post a Comment