عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جو نبیؐ کا غلام ہو جائے
وہ ہمارا امام ہو جائے
آتا جاتا رہوں مدینہ کو
عمر یونہی تمام ہو جائے
بند مٹھی میں حکمِ آقاؐ سے
کنکروں سے کلام ہو جائے
مِرے پیاسے لبوں کے نام آقاؐ
حوضِ کوثر کا جام ہو جائے
اس کی قسمت کا یارو کیا کہنا
جس کا طیبہ مقام ہو جائے
میرے دل میں ہے بس یہی ارمان
نعت خواں میں بھی نام ہو جائے
منیر ارمان نسیمی
No comments:
Post a Comment