عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سب کہیں گے میری ہر بات پہ ماشاء اللہ
کہہ دیں آقاﷺ جو مِری نعت پہ ماشاء اللہ
سرورِ دِیںﷺ کی بدولت ہی مدینہ تیری
صبح اور شام پہ دن، رات پہ ماشاء اللہ
مصطفیٰؐ کرتے تھے جس لمحہ تلاوت اس پل
ہوتا ہو گا لبِ آیات پہ ماشاء اللہ
ہاں بخاری بھی طحاوی بھی سنن بو داؤد
ترمذی خوب ہے مشکات پہ ماشاء اللہ
بو بکرؓ ہو یا عمرؓ ہو یا غنیؓ ہو یا علیؓ
دین پر ان کی بھی خدمات پہ ماشاء اللہ
جو ملے طیبہ سے دوری کے عوض میں صابر
ایسے غم پیارے ہیں صدمات پہ ماشاء اللہ
بلال صابر
No comments:
Post a Comment