Sunday, 28 November 2021

مجھ کو وحشت مل گئی اور وہ جیا اچھا ہوا

 مجھ کو وحشت مل گئی اور وہ جیا اچھا ہوا

پڑھنے والوں کے لیے ساماں ہوا اچھا ہوا

میں ہوا بے گھر مگر تم کو ٹھکانہ مل گیا

تیری میری زندگی کا فیصلہ اچھا ہوا

سامنے منزل تھی پر آواز آئی لوٹ جا

یوں مِری تقدیر کا سودا ہوا اچھا ہوا

آخری ہچکی میں اس کو سامنے دیکھا تو پھر

مسکرا کر جاں ہوئی اس پہ فدا، اچھا ہوا


اکرم سنگے

No comments:

Post a Comment