عارفانہ کلام منقبت سلام بر سیدنا عمرؓ
دینِ محمدیﷺ کا جواں ہے شجر عمرؓ
سرکارِ دو جہاںﷺ کی دعا کا اثر عمرؓ
ہیبت سے جس کی جائے لرز دشمنوں کی جاں
دیکھا نہیں کسی نے ہے ایسا نڈر عمرؓ
اسلام کے چمن میں ہیں پھل پھول سب مگر
جس کا ہو شیریں ذائقہ ہے وہ ثمر عمرؓ
سارے جہاں میں دھوم ہے قانونِ عمرؓ کی
عادل ہے اور رکھتا عقابی نظر عمرؓ
نازش غفار
No comments:
Post a Comment