Wednesday 24 November 2021

میرا پیش منظر کروکھیشتر کا میدان

 تئیسواں اشلوک


میرا پیش منظر کروکھیشتر کا میدان

سامنے صف آرا ہیں

میرے اپنے میرے لاڈلے

کمانیں کَسے

تیروں کا رخ میری جانب کیے

میں ان کی سرخ آنکھوں سے

خوفزدہ نہیں فقط حیران ہوں

میرا وجود آج بھی

ان آنسوؤں کی نمی سے بھیگا ہے

جو ان کی آنکھوں نے

میرے میرے شانوں پر بہائے

میں اب بھی درد کی وہ ٹیس سہتی ہوں

جو ان کے دل سے اُٹھی اور مجھ تک پہنچی

میرا دل ارجن کی پیار بھری کمزوری

اور کشمکش میں مبتلا ہے

اور ذہن مدھو سودن کا روپ دھارے

مقابلے پر اُکساتا ہے

مگر میں آداب نفرت سے نا آشنا

سینکڑوں تیروں کے بدلے

فقط گیتا کا ایک اشلوک لوٹا سکتی ہوں

کسی ہتھیار کے ذریعے آتما کو“

کاٹا نہیں جا سکتا

”نہ آگ اسے جلا سکتی ہے


پروین طاہر

No comments:

Post a Comment