عارفانہ کلام نعتیہ کلام
صد شکر کہ ہے لب پہ رواں نعت نبیؐ کی
ورنہ میں کہاں اور کہاں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
اک میں ہی نہیں ان کی محبت کے اثر میں
پڑھتا ہے یہ سارا ہی جہاں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
آقاﷺ کی محبت نے کرم ایسا کیا ہے
پھر پڑھنے لگی ہے یہ زباں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
پوچھا جو کسی نے کہ ہے بخشش کا بھی ساماں
میں نے یہ بتایا ہے کہ ہاں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
اس شخص کو دونوں ہی جہانوں میں بقا ہے
جو شخص بھی پڑھتا ہے یہاں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
جس وقت نظر آئے وہ سرکارﷺ کا روضہ
ہو جائے عطا پھر سے وہاں نعت نبیؐ کی
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
سبحان خالد
No comments:
Post a Comment