Thursday 25 November 2021

کتنا مشکل ہے یہاں صاحب ایماں ہونا

 کتنا مشکل ہے یہاں صاحبِ ایماں ہونا

"آدمی کوبھی میسر نہیں انساں ہونا"

وہ تو عابد بھی تھا زاہد بھی تھا جنات بھی تھا

کیا ضروری تھا اس ابلیس کا شیطاں ہونا

مدرسہ جا کے ریاضت کا ہنر بھی سیکھیں

اتنا آسان نہیں حافظِ قرآں ہونا

قوم مسلک کے اندھیرے میں گرفتار ہے کیوں

متحد ہو کے ضروری ہے درخشاں ہونا

میرے اسلاف نے سینچا ہے لہو سے اپنے

نہیں منظور گلستاں کا بیاباں ہونا

اب بھی آواز مجھے دیتی ہے کربل کی زمیں

کس طرح ہوتا ہے حق بات پہ قرباں ہونا


رئیس احمد

No comments:

Post a Comment