Thursday, 25 November 2021

نام احمد سے یہاں جس کو محبت ہو گی

 نعت شریف


نام احمدﷺ سے یہاں جس کو محبت ہو گی

ربِ کعبہ کو فقط اس سے ہی قربت ہو گی

مرحبا صلے علی کی ہیں صدائیں لب پر

روزِ محشر میں یہی ورد ضمانت ہو گی

نعت پڑھتے ہوئے پہنچوں جو میں شہرِ طیبہ

اے خدا! کب یہ گنہ گار کی قسمت ہو گی

نقشِ پا دیکھ کے سرکارؐ کا اقصیٰ نے کہا

سارے نبیوں کی یہاں آج امامت ہو گی

سبز گنبد کی زیارت کا شرف بھی ہو گا

شہِ طیبہ کی عنایت ہی عنایت ہو گی

مدحتِ سیدِ کونینﷺ میں خامہ ہے تر

اسی نسبت سے رئیس اپنی شفاعت ہو گی


رئیس احمد

No comments:

Post a Comment