عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امامؑ عالی مقام
سلام ہو حسینؑ پر نبیﷺ کے نورِ عین پر
سلام ہو سلام فاطمہؑ کے دل کے چین پر
سلام جس نے دینِ حق کو سر بلند کر دیا
سلام جس نے دے کے خونِ کربلا کو بھر دیا
سلام جس نے گھر کا گھر لُٹا دیا تھا شان سے
سلام جس نے عصرِ آخری ادا کی آن سے
سلام پیش کر رہا مِرا حقیر یہ قلم
سلام ہو سلام ہو سلام ہو سلام ہو
نازش غفار
No comments:
Post a Comment