Tuesday, 18 January 2022

چارہ گروں نے باندھ دیا مجھ کو بخت سے

 چارہ گروں نے باندھ دیا مجھ کو بخت سے

چھاؤں ملی نہ مجھ کو دُعا کے درخت سے

بیٹھا تھا میں حصار فلک میں زمین پر

دشمن نے فتح کھینچ لی میری شکست سے

میں بھی تو تھا فریفتہ خود اپنے آپ پر

شکوہ کروں میں کیا دلِ نرگس پرست سے

گریہ کی سلطنت مجھے دے گی شکست کیا

چھینی ہے میں نے زندگی پانی کے تخت سے

حرفِ دعا پہ گوش بر آواز ہو وہ کیوں

دل سے کلام ہوتا ہے مستوں کے مست سے

حمد و ثنا سخن کا نہیں دل کا ہے ریاض

کیسے ثنا کروں میں دلِ لخت لخت سے

اہلِ خرد اسے نہ سمجھ پائیں گے فقیہ

کچھ مسئلے ہیں ماورا فتح و شکست سے 


احمد فقیہ

No comments:

Post a Comment