Thursday, 6 January 2022

کچھ تو مایوس دل تیرے بس میں بھی ہے

 کچھ تو مایوس دل تیرے بس میں بھی ہے

زندگی کا ہُنر خار و خس میں بھی ہے

آپ کا جو ارادہ ہو کہہ دیجئے

دل ابھی کچھ میری دسترس میں بھی ہے

تیری مرضی سے میں مانگتا ہوں تجھے

میرا کردار میری ہوس میں بھی ہے

آ، کہ ٹوٹے تعلق کو پھر جوڑ لیں

تیرے بس میں بھی ہے میرے بس میں بھی ہے

شہرِ گل میں بھی ہیں لاکھ پابندیاں

اور آزادئ جاں قفس میں بھی ہے

ہو سلیقہ تو پھر آدمی کے لیے

وسعتِ زندگی اک نفس میں بھی ہے

دیکھیۓ دل کا اسرار! کیا حشر ہو

اس کی آمادگی پیش و پس میں بھی ہے


اسرارالحق

No comments:

Post a Comment