Friday, 14 January 2022

یہ جبر بھی ہے بہت اختیار کرتے ہوئے

 یہ جبر بھی ہے بہت اختیار کرتے ہوئے

گزر رہی ہے تِرا انتظار کرتے ہوئے

کلی کھلی تو اسی خوش سخن کی یاد آئی

صبا بھی اب کے چلی سوگوار کرتے ہوئے

تِرے بدن کے گلستاں کی یاد آتی ہے

خود اپنی ذات کے صحرا کو پار کرتے ہوئے

یہ دل کی راہ چمکتی تھی آئینے کی طرح

گزر گیا وہ اسے بھی غبار کرتے ہوئے

خود اپنے ہاتھ کی ہیبت سے کانپ جاتا ہوں

کبھی کبھی کسی دشمن پہ وار کرتے ہوئے 


آفتاب حسین

No comments:

Post a Comment