Monday, 3 January 2022

درد ایسا کہ دوا ہو جیسے

درد ایسا کہ دوا ہو جیسے

آج کچھ حد سے سوا ہو جیسے

تندیٔ باد حوادث توبہ

آپ کی کوئی ادا ہو جیسے

پھر وہی شخص مِرے پردے میں

ان دنوں نغمہ سرا ہو جیسے

اک دِیا کوئی جلا جاتا ہے

دل مزار شہداء ہو جیسے

کوئی لوٹا نہ سلامت اب تک

وہ گلی کوہِ ندا ہو جیسے

کوچ کا وقت ہے جاگو جابر

ہر نفس بانگِ درا ہو جیسے


رفیق جابر

No comments:

Post a Comment