Thursday, 20 January 2022

یہ لگتا ہے کہ دریا پر رہی ہے

 یہ لگتا ہے کہ دریا پر رہی ہے

ہماری آنکھ اتنا تر رہی ہے

محبت کی اجازت دے زمانہ

مِرے اندر کی عورت مر رہی ہے

نظر اک رنگ سے بھی آشنا نئیں

یہ تتلی پھول سے ہٹ کر رہی ہے

خراشیں اس لیے ہیں جسم و جاں پر

محبت کانچ کا بستر رہی ہے

اسے اب زندگی دی جائے جو شے

گزشتہ دور میں پتھر رہی ہے

سراہا جائے گا اس کو یقیناً

اگر دیوار کوئی در رہی ہے

ناجانے کون سےخدشات ہیں جو

خموشی آہٹوں سے ڈر رہی ہے

مناظر آنکھ نے دیکھے نہیں ہیں

نظر تاوان لیکن بھر رہی ہے


گل حوریہ

No comments:

Post a Comment