اس دور پر فتن کا تل تل لہو لہو ہے
جاہل جہاں پناہ ہے، فاضل لہو لہو ہے
شبخون مارتے ہیں ہر موڑ پر لٹیرے
اس راہِ کربلا کی منزل لہو لہو ہے
سفاک موجِ دریا گرداب کھولتی ہے
غمناک ہے کھِویّا ساحل لہو لہو ہے
انصاف کو ترازو پامال ہو چکا ہے
آثار بک چکے ہیں عادل لہو لہو ہے
بے سود لگ رہے ہیں سوزِ جگر کے نغمے
دلبر تو چل بسا ہے، اب دل لہو لہو ہے
سو بات کی یہ اک بات آفاق یاد رکھنا
بے باک عزائم کا حاصل لہو لہو ہے
آفاق دلنوی
آفاق احمد راتھر
No comments:
Post a Comment