Wednesday, 13 April 2022

تیرا انکار جو اقرار نہیں ہو سکتا

 تیرا انکار جو اقرار نہیں ہو سکتا

دل تِرا حاشیہ بردار نہیں ہو سکتا

کیا ہواؤں کے قبیلے سے تعلق ہے تِرا

تُو چراغوں کا طرفدار نہیں ہو سکتا

تُو نے جو رقص رچایا ہے بدن کے اندر

یہ تماشا سرِ بازار نہیں ہو سکتا؟

اے مِری نیند پہ بہتان لگانے والے

میں تِرے خواب میں بیدار نہیں ہو سکتا

اشک کا پھول مِری آنکھ پہ کھلنا ہے سعید

شاخ پہ رنج نمودار نہیں ہو سکتا


مبشر سعید

No comments:

Post a Comment