جب مست ہوا لہراتی ہے
اک بدلی سی چھا جاتی ہے
معصوم فضا سو جاتی ہے
ساون کی گھٹا آ جاتی ہے
بے چین بہت ہو جاتا ہوں
یادوں میں کہیں کھو جاتا ہوں
جب ساری دنیا سوتی ہے
اور شبنم تنہا روتی ہے
پھولوں کے بدن کو دھوتی ہے
جس پر صدقے ہر موتی ہے
بے چین بہت ہو جاتا ہوں
یادوں میں کہیں کھو جاتا ہوں
ناشر نقوی
No comments:
Post a Comment