Saturday, 16 April 2022

شب کے پہر آخر میں یہ کون ہے جو چلاتا ہے

 شب کے پہرِ آخر میں


شب کے پہرِ آخر میں

یہ کون ہے جو چِلاتا ہے

گلا پھاڑ کے چیختا ہے

بے مقصد شور مچاتا ہے

آواز گداگر جیسی ہے

پر صدا عجیب لگاتا ہے

چند لمحوں کا سوال ہے سائیں

دے اللہ کے نام پہ سخیا

کوئی روٹی دام نہ مانگے ہے

یہ اوگن ہارا تو بس

چند گھڑیاں تیری مانگے ہے

کوئی روکھی سوکھی چاہت دے

کوئی حرف تسلی کا کر دان

یہ وقت ہے کوئی مانگنے کا

جواب اسے یہ ملتا ہے

بے وقت چلے تم آتے ہو

اور ویسے بھی یہ دنیا ہے

لمحوں کی فرست کس کو ہے

اور قحط پڑا ہے جذبوں کا

جاؤ بابا، معاف کرو

لے جاؤ اپنا کاسۂ دل

کسی اور نگر فریاد کرو


واصف اسلم

No comments:

Post a Comment