Saturday, 16 April 2022

بے ربط سی تحریر عبارت نہیں ہوتی

 بے ربط سی تحریر عبارت نہیں ہوتی

ہاتھوں کی لکیروں میں تو قسمت نہیں ہوتی

سجدے میں دکھاوہ  ہو تو سجدہ نہیں ہوتا

گردنوں کو جھکانے سے عبادت نہیں ہوتی

وہ شخص محبت سے ہمیشہ رہا محروم

اوروں کے لیے جس میں محبت نہیں ہوتی

چہرے کا سنگھار کبھی کام نہ آیا

سیرت کے بنا کوئی بھی صورت نہیں ہوتی


لبنیٰ کنول

No comments:

Post a Comment