تیرے سائے میں چھپا کر تجھے لے جاؤں گا
تُو دیا ہے، میں جلا کر تجھے لے جاؤں گا
سارے رستوں پہ بٹھا رکھے ہیں پہرے تُو نے
کسے رستے سے بھی آ کر تجھے لے جاؤں گا
اس سے پہلے کہ یہ بارش، یہ ہوا رک جائے
اپنی چھتری میں بلا کر تجھے لے جاؤں گا
دو کنارے کبھی دریا کے نہیں مل سکتے
دو کناروں کو ملا کر تجھے لے جاؤں گا
جاگنے والے تجھے ڈھونڈتے رہ جائیں گے
میں تِرے خواب میں آ کر تجھے لے جاؤں گا
نذیر قیصر
No comments:
Post a Comment