Wednesday, 13 April 2022

سہولت ہو اذیت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

 سہولت ہو اذیت ہو, تمہارے ساتھ رہنا ہے​

کہ اب کوئی بھی صورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے​

ہمارے رابطے ہی اس قدر ہیں تم ہو اور بس تم​

تمہیں سب سے محبت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے​

اور اب گھر بار جب ہم چھوڑ کر آہی چکے ہیں تو​

تمہیں جتنی بھی نفرت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے

​ہمارے پاؤں میں کیلیں اور آنکھوں سے لہو ٹپکے​

ہماری جو بھی حالت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے​

تمہیں ہر صبح اور ہر شام ہے بس دیکھتے رہنا​

تم اتنی خوبصورت ہو تمہارے ساتھ رہنا ہے​


ندیم بھابھہ

No comments:

Post a Comment