Saturday, 16 April 2022

گھر کے کونے میں کوئی طاق ہوا کرتا تھا

 گھر کے کونے میں کوئی طاق ہوا کرتا تھا

اک دیا اس پہ غضبناک ہوا کرتا تھا

تِرے چھو لینے سے پھولوں میں ہوا میرا شمار

ورنہ میں تو خس و خاشاک ہوا کرتا تھا

اب تو مٹی بھی مِرا جسم نہیں کرتی قبول

میں کبھی صاحبِ افلاک ہوا کرتا تھا

اس کو بھی دریا بہا لے گیا ہائے افسوس

گاؤں میں ایک ہی تیراک ہوا کرتا تھا

آج جو زہر کی مانند ہے دل میں اترا

یہی لہجہ کبھی تریاق ہوا کرتا تھا

عرش پر جب نہیں ہوتا تھا کوئی رب کے سوا

تب بھی اک سیدِ لولاک ہوا کرتا تھا


شہزاد مہدی

No comments:

Post a Comment