Sunday, 1 May 2022

تیرا چہرہ ترے گیسو ترا شانہ اے کاش

 تیرا چہرا، ترے گیسو، ترا شانہ اے کاش

پھر تِرے نقش دکھائے یہ زمانہ اے کاش

میں تو دن رات اسی سوچ میں گم رہتا ہوں

نہ سنا ہوتا وہ کوئل کا ترانہ اے کاش

کتنے مسرور تھے ہم زُلف کے سائے سائے

کھولتی یوں نہ شبِ ہجر دہانہ اے کاش

ابھی جینے کی طلب تھی مجھے کچھ روز مزید

چُوک جاتا مِرے قاتل کا نشانہ اے کاش

آج خوش باش تھے وہ اور تھا موقع اچھا

میں سنا دیتا انہیں اپنا فسانہ اے کاش

ہم نہ یوں ہوتے ستاروں کی محبت میں اسیر

کھینچ لاتی نہ ہمیں بزمِ شبانہ اے کاش

ہر گھڑی دھن یہی رہتی ہے کہ ان سے شہزاد

بات کرنے کا نکل آئے بہانہ اے کاش


آصف شہزاد

No comments:

Post a Comment