عارفانہ کلام نعتیہ کلام
آمدِ خیرالبشرﷺ ہے مرحبا، صد مرحبا
نور سے بھیگی سحر ہے مرحبا، صد مرحبا
مل گیا جو بیٹیوں کو تمغۂ رحمت یہاں
ان کی حکمت کا ثمر ہے مرحبا صد مرحبا
رشک کرتے ہیں سبھی میرا نصیبا دیکھ کر
جانبِ طیبہ سفر ہے مرحبا، صد مرحبا
وقف کر دی زندگی جس نے نبی کے عشق میں
موت بھی اس کی امر ہے مرحبا، صد مرحبا
جہل کا چہرہ ہے بد اور بکر کا چہرہ ہے خوب
آٸینہ کیا خوب تر ہے، مرحبا صد مرحبا
ذکر میں مصروف ہیں جن و ملاٸک ہر گھڑی
کیا نظامِ معتبر ہے مرحبا، صد مرحبا
اور قنبر کیا کرے مدحت سراٸی شان میں
سدرہ ان کی رہگزر ہے مرحبا، صد مرحبا
قنبر حنفی
No comments:
Post a Comment