عارفانہ کلام نعتیہ کلام
صبح کو شمس الضحیٰ کہہ دیں ارے ہرگز نہیں
شب کو والیلِ اذا کہہ دیں، ارے ہرگز نہیں
مصطفیٰؐ کی ذات پر رب کا ہوا ہے انتخاب
ہم کسی کو مصطفیٰؐ کہہ دیں ارے ہرگز نہیں
یہ ہیں ممکن اور ہے ذاتِ خدا واجب وجود
ہم محمدﷺ کو خدا کہہ دیں ارے ہرگز نہیں
رب نے دی تادیب، قرآں نے فَلَا تَنْھَرْ کہا
اپنے سائل کو وہ نا کہہ دیں ارے ہرگز نہیں
ہر گھڑی ہے رابطہ اللہ کا محبوبﷺ سے
پھر انہیں رب سے جدا کہہ دیں ارے ہرگز نہیں
ہیں منزہ مثل سے، برتر ازِ ہر وہم و گماں
ان کو ہم مثلِ سما کہہ دیں، ارے ہرگز نہیں
جب فرشتے لے چلیں کوکب کو سوئے نار تو
شافعِ روزِ جزاﷺ کہہ دیں؛ ارے ہرگز نہیں
کوکب جیلانی
No comments:
Post a Comment