عارفانہ کلام نعتیہ کلام
ہے ذکر انؐ کا بالا قرآن کہہ رہا ہے
اعلٰی ہے انؐ کا رتبہ قرآن کہہ رہا ہے
لوگوں کے واسطے ہے اک بہتریں نمونہ
کردار مصطفٰیﷺ کا قرآن کہہ رہا ہے
سرکارِ ہر جہاں کو کون و مکاں کی خاطر
رحمت بنا کے بیجھا قرآن کہہ رہا ہے
اُمّی لقب کو ذاتِ ربِ علیم نے خود
علم و خِرد سِکھایا، قرآن کہہ رہا ہے
دُرِّ یتیم کا تو بجپن بھی منفرد تھا
انؐ کے لیے فاٰویٰ قرآن کہہ رہا ہے
پُر کیف و دلنشیں ہے محبوب و جانگزیں ہے
طرزِ کلامِ آقاﷺ قرآن کہہ رہا ہے
اللہ کی مدد سے غزوات میں بھی غلبہ
انؐ کو عطا ہوا تھا، قرآن کہہ رہا ہے
ابراہیم حسان
No comments:
Post a Comment