Tuesday, 23 August 2022

یہ عرض آپ سے ہے اور بڑے ادب سے ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یہ عرض آپؐ سے ہے اور بڑے ادب سے ہے

حضورؐ مجھ کو بھی آنے کا شوق کب سے ہے

حضورؐ آپؐ تو واقف ہیں اس حقیقت سے

یہ اضطراب میرے دل میں کس سبب سے ہے

لگا سکے گا مِری کون عظمتوں کا سراغ

کہ دھڑکنوں کا تعلق شہ عربؐ سے ہے

دل و نظر کو نہ میزان عقل میں تولو

دل و نظر کا تعلق حبیب رب سے ہے

وہ ایک پیاس جو معراج تشنگی ٹھہری

کسی کی آنکھ سے ظاہر کسی کے لب سے ہے

حضورؐ اذن حضوری ضرور بخشیں گے

حضورؐ اس کا مگر انتظار کب سے ہے

نفس نفس میں ہے صدیوں کا اشتیاق احساں

نگاہ سوئے مدینہ نہ جانے کب سے ہے


احسان کاکوروی

No comments:

Post a Comment