Saturday, 13 August 2022

بیدلوں سے یہ کمی شاہد رعنا ہو کر

 بے دلوں سے یہ کمی شاہد رعنا ہو کر

جاں مُردوں سے چھپاتے ہو مسیحا ہو کر

پاسِ کافر ہے مجھے خاطرِ دیندار بھی ہے

روز کعبہ کو میں جاتا ہوں کلیسا ہو کر

ہم تِری تیغ کو کیا یاد کریں گے قاتل

پانی پیاسوں کو پلاتی نہیں دریا ہو کر

سرکشی عالم ایجاد میں بے جا ہے اسیر

سینکڑوں خاک میں پنہاں ہوئے پیدا ہو کر


اسیر لکھنوی

No comments:

Post a Comment