فلمی گیت
پگلی پون
تُو ہی بتا پگلی پون
کس کے لیے جلے میرا من
مجھ کو ستا کے، چین چُرا کے
کہاں گیا میرا بھولا سجن
تُو ہی بتا پگلی پون
بول اسے میں ڈھونڈوں کہاں
وہ بے درد ابھی تھا یہاں
بھٹک رہی ہوں راہوں میں
تُو ہی تھام لے بانہوں میں
میں ہوں اکیلی تُو ہے سہیلی
نین نگوڑے ہیں دشمن
تُو ہی بتا پگلی پون
پیار نہ جب رستہ پائے
من آنکھوں کے کام آئے
میں نے اسے پہچان لیا
پیار کا ساتھی مان لیا
دن آنکھوں کے شام سویرے
کرتی ہو اس کے درشن
تُو ہی بتا پگلی پون
تُو ہی بتا پگلی پون
کس کے لیے جلے میرا من
مجھ کو ستا کے، چین چُرا کے
کہاں گیا میرا بھولا سجن
تُو ہی بتا پگلی پون
مسرور انور
نیرہ نور جی نے کیا خوب گایا ہے، گیت سنیے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا بھی کیجیے۔
No comments:
Post a Comment