Saturday, 20 August 2022

کونین میں اللہ کی پہچان ہے حسین

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر سیدنا امام حسین


کونین میں اللہ کی پہچان ہے حسینؑ

ہر صاحب عرفان کا ایمان ہے حسینؑ

دیوان ہے خالق کا یہ قرآن ہے حسینؑ

تولے گا جو ایمان وہ میزان ہے حسینؑ

لہجے سے خدا ہو وہ ثناخوان ہے حسینؑ

جنت کا جو مالک ہو وہ سلطان ہے حسینؑ

دنیا میں بھی وارث ہے نگہبان ہے حسینؑ

خالق کی فتح کا یہاں اعلان ہے حسینؑ

ہر ذرہ پکارے مِرا درمان ہے حسینؑ

ہے میرا تصوف مِرا وجدان ہے حسینؑ

ممکن نہ ہو بخشش وہاں امکان ہے حسینؑ

توحید اگر جسم ہے تو جان ہے حسینؑ


عطش نقوی

No comments:

Post a Comment