کنویں کے باسیو بس آسمان تک دیکھ سکتے ہو
سائنس کی روشنی میں لامکاں تک دیکھ سکتے ہو
بتائیں کیا کہاں سے تم کہاں تک دیکھ سکتے ہو؟
جہاں بھی ہو وہیں سے دو جہاں تک دیکھ سکتے ہو
عیاں تک دیکھ سکتے ہو، نہاں تک دیکھ سکتے ہو
چراثیموں کے انجن کا دھواں تک دیکھ سکتے ہو
تمہارے دل کی آنکھوں کو اگر باریک بیں کر دیں
تو پھر ایٹم کے اینٹی ایٹماں تک دیکھ سکتے ہو
لگن کی بات ہے ساری لگن میں لاگ نہ جانو
تو چیونٹی کا حیواناں اور زباں تک دیکھ سکتے ہو
ستارے جن اشاروں پر خلا میں رقص کرتے ہیں
وہ ساری قدرتاں اور طاقتاں تک دیکھ سکتے ہو
دکھا سکتے ہیں تم کو بھی اگر دیکھنا چاہو
جہاں تک دیکھنا چاہو وہاں تک دیکھ سکتے ہو
مسائل سے مسائل میں الجھنا تم اگر چھوڑو
تو بائی پاس رستے سائنساں تک دیکھ سکتے ہو
سمندر کو بھی قطرے میں دکھا سکتے ہیں دیکھو تو
اگر چاہو تو ذرے میں جہاں تک دیکھ سکتے ہو
زراعت پر توجہ سے دھوانا من کا ہو جائے
کنک کا ایک دانہ پنج گناں تک دیکھ سکتے ہو
نکل سکتے ہیں آلو پانچ سو من ایک ایکڑ سے
مکئی بھی دو کو سو من فی گھماں تک دیکھ سکتے ہو
خدا ایسا ہوا مہرباں ہے تم پر کہ جب چاہو
عبیرا نام سے اس کے نشاں تک دیکھ سکتے ہو
عبیر ابوذری
No comments:
Post a Comment