Tuesday, 5 March 2024

عشق والوں کو سہارا کچھ نہیں

 عشق والوں کو سہارا کچھ نہیں

بہتے دریا کو کنارا کچھ نہیں

تُو کیوں آیا ہے رقیبا جان کو

ہم نے تیرا تو بگاڑا کچھ نہیں

مصائبوں پہ تم تو بس نوحہ کیے

تم نے دنیا کو سنوارا کچھ نہیں

دیکھ کر ہی اک تمہیں دل میں مِرے

آگ لگتی ہے شرارا کچھ نہیں

پوچھا اس نے جو تمہیں کیا ہو گیا

ہم نے جلدی سے پکارا کچھ نہیں

ہاں یہ سچ ہی ہے ہمیں عثمان جی

عشق تھا پہلے دوبارا کچھ نہیں


عثمان انیس

No comments:

Post a Comment