Monday, 16 September 2024

دیکھتا ہوں میں شب کنارے خواب

 دیکھتا ہوں میں شب کنارے خواب

ہار کے مارے ہوئے سارے خواب

وہ حقیقت میں کیوں نہیں ملتے

آتے رہتے ہیں جن کے بارے خواب

مجھ سے اپنے سنبھالے نہ جائیں

اس نے بھی لا کے منہ پہ مارے خواب

آ رہے ہیں اسی کے ہی یعنی

ہیں خسارے ہی سب خسارے خواب

کہہ دیا خیر باد اب صادق

کر رہے ہیں مگر اشارے خواب


جاوید صادق

No comments:

Post a Comment