Sunday 15 September 2024

ہر ایک روگ کی لے لو دوا مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر ایک روگ کی لے لو دوا مدینے سے

ملے گی مانگ کے دیکھو شفا مدینے سے

خدا کا گھر تو ہے کعبہ، اگر وہاں نہ ملے

تو پھر ضرور ملے گا خدا مدینے سے

لپٹ لپٹ کے میں رویا ہوں اس کے قدموں سے

جو آ گیا ہے کوئی آشنا مدینے سے

کوئی نہ دیکھے گا پھر میرا نامۂ اعمال

اٹھوں جو حشر میں بعد فنا مدینے سے

دعائیں کرتا ہوں دن رات آج کل میں تو

مدینے لائے، نہ لائے خدا مدینے سے

چمک اٹھا ہے ستارہ تِرے مقدر کا

قمر کو دے گئی مژدہ صبا مدینے سے


اکرم قمر

No comments:

Post a Comment