Sunday, 15 September 2024

میں نے تو ظلم جان پہ کیا کیا نہیں کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں نے تو ظلم جان پہ کیا کیا نہیں کیا

لیکن مِرے حضورﷺ نے رُسوا نہیں کیا

مجھ کو یقیں ہے لاج رکھیں گے وہ روزِ حشر

یا پھر کہو حضورﷺ نے وعدہ نہیں کیا

اب تک کوئی بھی ڈھونڈ کے لایا نہ وہ سوال

جس کو مِرے حضورﷺ نے پورا نہیں کیا

وہ فیض بھی حضورﷺ کے صدقے عطا ہوئے

جس کا کبھی کسی نے تقاضا نہیں کیا

اپنوں میں یا کہ غیروں میں لاؤ اگر ہے کوئی

رحمت کا جس پہ آپﷺ نے سایہ نہیں کیا

انجم یہ تجھ پہ لطف وکرم پھر حضورﷺ کا

تُو نے تو کوئی کام بھی اچھا نہیں کیا


عبدالرحمٰن انجم

No comments:

Post a Comment