Sunday, 15 September 2024

کوئی مشکل نہیں جس کا نہ حل پایا مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوئی مشکل نہیں جس کا نہ حل پایا مدینے میں

خدا کی رحمتوں کا ہر طرف جلوا مدینے میں

مدینے میں جلائی شمع وحدت کی محمدﷺ نے

اُجالا نُور کا پہلے پہل پھیلا مدینے میں

تمنا ہے اگر کوئی تو بس اک یہ تمنا ہے

محمدﷺ مصطفیٰ کا دیکھ لوں روضہ مدینے میں

شہنشاہ تھا گزاری زندگانی فقر و فاقے میں

کھلایا دوسروں کو خود رہا بھوکا مدینے میں

غزالہ دیدۂ تر میں سجائے آس بیٹھی ہے

کبھی تو یہ بھی دیکھے آپ کا روضہ مدینے میں


مریم غزالہ

No comments:

Post a Comment