Wednesday 9 October 2024

مدینے سے آئی ہوا چپکے چپکے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدینے سے آئی ہوا چپکے چپکے

کِھلے جیسے سبدِ حِنا چپکے چپکے

محمدﷺ کا اسم گرامی سنا جب

کہا میں نے صلِ علیٰ چپکے چپکے

نہ ہو جس کا ایماں تو قرآن پڑھ لے

ثناء گو ہے رب العلا چپکے چپکے

محمدﷺ پہ سب کچھ ہی قربان ان کا

ملے تھے جو اہلِ وفا چپکے چپکے

زبانِ محمدﷺ پیامِ الہیٰ

کیا یاد جس نے سُنا چپکے چپکے

شرف جن کو حاصل تھا صحبت کا ان کی

اٹھے بن کے قبلہ نما چپکے چپکے

محمدﷺ نے توڑے جو بت کعبے جا کر

انہوں نے بھی کلمہ پڑھا چپکے چپکے

غلام آئے جب سے غلامی میں ان کی

تو بنتے گئے کیا سے کیا چپکے چپکے

دمِ واپسیں دھیان تیرا ہو یا رب

لبوں پر ہو یا مصطفیٰﷺ چپکے چپکے

الہیٰ بحقِ رسولِ مکرمﷺ

لگے مجھ کو ماں کی دعا چپکے چپکے

اسی پر ہوئے دل سے قربان خاور

سُنا جس سے صل علیٰ چپکے چپکے


خورشید خاور امروہوی

No comments:

Post a Comment