Wednesday, 9 October 2024

یہ آ رہی ہے مسلسل صدا مدینے سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ آ رہی ہے مسلسل صدا مدینے سے

"ہر ایک دکھ کی ملے گی دوا مدینے سے"

کبھی کسی کی جفاؤں سے غمزدہ نہ ہوا

ہمارے دل کا تعلق رہا مدینے سے

بفیضِ فاطمہؑ زہرأ ہر ایک بانو کو

ملی ہے شرم و حیا کی ردا مدینے سے

ملا ہے درس اخوت کا سارے عالَم کو

محبتوں کی چلی ہے ہوا مدینے سے

طفیلِ حضرتِ بوذر حضور مل جائے

مجھے بھی دولتِ فقر و غنا مدینے سبے

مدینہ پاک سے ملتی ہے روشنی دل کو

ہوئی ہے فکر کو حاصل ضیا مدینے سے

خدا کا شکر ہے آزاد نعت لکھنے لگا

ملا ہے مجھ کو یہ اذنِ ثنا مدینے سے


محمد زکریا آزاد

No comments:

Post a Comment