Wednesday 9 October 2024

تیرے کرم سے مقدر یہاں سنورتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تیرے کرم سے مقدر یہاں سنورتے ہیں

تیری نگاہ سے گرتے ہوئے سنبھلتے ہیں

مہک وہاں سے گلابوں کی پھر نہیں جاتی

کسی جگہ سے جو آقاﷺ کبھی گزرتے ہیں

تمہاری مدحت و توصیف ہو گئی واجب

اسی سے قلب و نظر بے شبہ نکھرتے ہیں

پڑھو، مدام درودﷺ و سلام کے نغمے

کہ سنگدل بھی اسی سےسدا پگھلتے ہیں

تمہاری شانِ رسالتؐ سے سازِ ہستی میں

ہزار رنگ نئے زندگی میں بھرتے ہیں

یہ عظمتیں مِرے حسنینِؑ کریمین کی ہیں

کہ جن کے واسطے عرشی یہاں اترتے ہیں

انہی کے سنگِ درِ آستاں پہ بیٹھے ہیں

جسے تڑپ ہو اُسے ہی حضورؐ ملتے ہیں


سیدہ زینب سروری قادری

No comments:

Post a Comment