Wednesday, 9 October 2024

فقط میں نہیں آپ پر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فقط میں نہیں آپ پر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

ہے قرباں میرا گھر کا گھر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

بلا لیجیے اپنے در یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

ہو در آپ کا میرا سر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

بلاتے اگر سر کے بل چل کے آتا

میں اڑ آتا ہوتے جو پر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

خدا کی قسم! آپﷺ بعد از خدا ہیں

بشر میں بھی خیرالبشر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

بجز آپﷺ کے میرا دنیا میں کیا ہے؟

میری زندگی ہے اگر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

یقیناً نہ فرعون غرقاب ہوتا

زباں سے جو کہتا اگر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم

جمیل حزیں پر نگاہِ کرم ہو

وہ قطرہ ہے کیجیے گہر یا محمد صلی اللہ و علیہ و سلم


جمیل نظام آبادی

No comments:

Post a Comment