عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ایقان تقاضہ کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّتؐ پر
قُرآن تقاضہ کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
مَا کَانَ مُحَمّد کی آیت، اس بات کو ثابت کرتی ہے
رحمٰن تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
لَا بَعدِی حَدیثِ نبوی سے، اِنکار نہیں کہ نبیوں کا
سُلطان تقاضہ کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
صِدیق عُمر عُثمان علی، ہر ایک صحابی آقاﷺ کا
ذیشان تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
کَذّاب سے لے کر مِرزا تک، جو جنگ ہوئی اُن جذبوں کا
عُنوان تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
جتنے بھی گزرے دنیا میں، ہر ایک امامِ زمانہ کا
فرمان تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
میں مہرِ علی کا نوکر ہوں، جو پیر نصیر نے مجھ سے لیا
پیمان تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
جو کلمہ نبیؐ کا پڑھتا ہے، ہر ایک مُسلماں سے لیاقت
ایمان تقاضا کرتا ہے، ایمان ہو ختمِ نبوّت پر
لیاقت منظور بھٹہ
No comments:
Post a Comment