Sunday, 13 October 2024

اس کو جتنا بھلا رہا ہوں میں

 اس کو جتنا بھُلا رہا ہوں میں

اتنا نزدیک پا رہا ہوں میں

سنگ تو آج ہوں میں اس کے لیے

مُدتوں آئینہ رہا ہوں میں

جو اُٹھاتے نہیں ہے فون تلک

ان کے نخرے اُٹھا رہا ہوں میں

مجھ کو قُرآں پڑھا رہے ہیں وہ

ان کو گیتا پڑھا رہا ہوں میں

اور کچھ دیر مجھ سے باتیں کر

تیری باتوں میں آ رہا ہوں میں

جانے کس کی تلاش میں اجول

مُدتوں لا پتہ رہا ہوں میں


اجول وششٹھا 

No comments:

Post a Comment