Tuesday, 15 October 2024

ربط سانسوں کا کہے گی رات باقی

 ربط سانسوں کا کہے گی رات باقی

اب تو رُک رُک کر چلے گی رات باقی

کٹ گئی اک رات کرتے بات تجھ سے

کیا پتہ کیسے کٹے گی رات باقی

اک مکمل زندگی کیسے لکھوں میں

دن مکمل، پر رہے گی رات باقی

جُرم تھا سنگین تم خوابوں میں آئے

تب رہائی جب ڈھلے گی رات باقی

بات جب کوئی نہیں تو شور کیا ہے

رات بھر پُوچھا کرے گی رات باقی

وہ مِرے پہلو میں آ کر سو گئے ہیں

اب غزل جیسی چلے گی رات باقی


رُچی درولیہ

No comments:

Post a Comment