عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دکھیوں کے غمخوار نبی جی
کر دو بیڑا پار نبیﷺ جی
دل کی بات زباں پر آئی
سن لو نا ایک بار نبی جی
گھر گھر میں اب ناچ رہی ہیں
پائل کی جھنکار نبیﷺ جی
ڈھول تماشہ رسم ہماری
مذہب سے بیزار نبی جی
شیعہ، سُنی، اور وہابی
فرقوں سے ہے پیار نبی جی
کونڈے، میلے، عرس، محرم
اپنے ہیں تہوار نبی جی
پردہ چھوڑ کے محفل محفل
حُسن کے ہیں بازار نبی جی
مال کی خاطر بیچ کے غیرت
ہم ہیں عزت دار نبی جی
مُلا، واعظ، عالم، فاضل
دین کے ٹھیکیدار نبی جی
دیکھ کے شیطاں بھی رعیا ہے
مسلم کے کردار نبی جی
سچ بولوں تو لوگ کہیں گے
مظہر ہے کفار نبی جی
مظہر رحمٰن
No comments:
Post a Comment