Tuesday, 8 October 2024

اور تو کوئی نہیں مرا مالک

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اور تو کوئی نہیں مِرا مالک

میری قسمت کا ہے خدا مالک

تیرا ہمسر نہ کوئی ثانی ہے

تِری عظمت پہ ہوں فدا مالک

دونوں عالم کا بادشاہ تُو ہے

ہے کہاں تیرے ماسوا مالک

اپنے دل کے قریب رکھنا تُو

خود سے کرنا نہیں جدا مالک

ذرہ ذرہ کا تو ہی خالق ہے

آتی رہتی ہے یہ ندا مالک

ٹال دیتا ہے تو ہی حکمت سے

جب بھی آتی ہے یہ بلا مالک

کوئی گستاخی ہو گئی گر تو

مجھ سے ہونا نہیں خفا مالک

کسی بھی حال میں رہا اشہر

نام لیتا رہا تِرا مالک


سرفراز اشہر

No comments:

Post a Comment